کسی افسر کو تبدیل نہیں کریں گے تبادلے کارکردگی کی بنیاد پر ہونگے چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک

لاہور28اپریل۔۔۔چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں انتظامی افسران کا اجلاس۔
٭چیف سیکرٹری نے افسران کیلئے پالیسی گائیڈلائن جاری کر دی۔
٭کسی افسر کو ٹرانسفر نہیں کیا جائے گا لیکن ناقص کارکردگی اور کرپشن برداشت نہیں۔ چیف سیکرٹری
٭تمام سول اور پولیس افسران حکومتی ایجنڈے پر عملدر آمد کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں۔ چیف سیکرٹری
٭کورونا وائرس، ڈینگی، ذخیرہ اندوزی، گرانفروشی،عوام کو تحفظ کی فراہمی اور دیگر درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر کے عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ چیف سیکرٹری
٭چیف سیکرٹری کا سول سیکرٹریٹ میں پرائس کنٹرول سیل قائم کر نے کا حکم، اقدامات کی نگرانی خود کرنے کا فیصلہ۔
٭دکانوں پر نرخنامے لازمی آویزاں کروائیں، جو دکاندار عمل نہ کرے اسکی دکان کو سیل کر دیا جائے۔ چیف سیکرٹری
٭صوبے میں ڈینگی کے خطرے سے نمٹنے کیلئے مربوط لائحہ عمل تیار کیا جائے،محکمہ صحت کے سیکرٹریز کو حکم
٭اجلاس میں کورونا وائرس کی صورتحال، ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا۔
٭12اضلاع بہاولپور، ڈی جی خان، لیہ، اٹک، جھنگ، راجن پور، خوشاب بھکر، پاکپتن، اوکاڑہ، ساہیوال اور بہاولنگر میں لوکسٹ کامبیٹ آپریشن جاری ہے۔اجلاس کو بریفنگ
٭ 3775سرویلنس آپریشنز میں 392سپرے ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ بریفنگ
٭ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے آپریشن میں پاکستان آرمی کے ماہرین کی مدد بھی لی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow