کمشنر سرگودہا کا اسیانوالہ گندم خریداری مرکز کا اچانک دورہ

سرگودہا۔کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کا ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمراہ گندم خریداری مرکز آسیانوالہ او رکیش ایمرجنسی پروگرام کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47 میں قائم مرکز کا اچانک دورہ کیا ۔
گندم خریداری مرکز آسیانوالہ کے دورے کے موقع پر کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خرید کے عمل کا بغور مشاہدہ کیا ۔
کمشنر نے موقع پر موجود کاشتکاروں سے مسائل دریافت کئے ۔ سنٹر پر اب تک باردانہ کی فراہمی کیلئے موصول درخواستوں او راجراءکے رجسٹرڈ کا بھی معائنہ کیا ۔
آسیانوالہ سنٹر پر اب تک 191کاشتکاروں کی جانب سے درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ 55ہزار 875سو کلو گرام کے باردانہ کے بیگ کا شتکاروں کو جاری کئے جاچکے ہیں ۔ڈسٹرکٹ فوڈکنٹرولر چوہدری افتخار علی کی بریفنگ
سنٹر پر تین لاکھ 69ہزار517بوری رکھنے کی سہولت موجود ہے او ریہ سنٹر ضلع کے بڑے سنٹروں میں سے ایک ہے ۔ ڈی ایف او
کمشنرنے کاشتکاروں کی جانب سے لائی جانے والی گندم میں اپنی موجودگی میں نمی کو چیک کیا ، کاشتکاروں او رمحکمہ خوراک کے عملہ کو کورونا وائرس سے نجات کیلئے تمام حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ۔
کمشنرسرگودہا نے فلورملز اور چکیوں کو مقرر کردہ کوٹے کے تحت گندم کی فراہمی کو جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی ۔
کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود کاڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کے ہمر اہ لاک ڈاون کے دوران مستحق خاندانوں کو ادائیگیوں کیلئے گورنمنٹ ہائی سکول چک نمبر 47شمالی میں قائم سنٹر کا بھی اچانک دورہ کیا ۔
انہوں نے سنٹر پر موجود خواتین سے ادائیگیوں بارے دریافت کیا او رتمام ممکنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔
ڈویژن بھر میں فیزون او رفیز ٹو کے تحت لاکھوں مستحقین میں اب تک اربوں روپے تقسیم کئے جاچکے ہیں ۔ کمشنر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow