چھوٹے گھروں میں رہنے والے کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے لگے

سرگودھا : کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر چھوٹے گھروں میں بڑے کنبے مشکلات کا شکار ہیں پاکستان میں لوگوں کی اکثریت ایک دو کمروں میں مقیم ہے جس کی وجہ سے کرونا وائرس کی وباء کو مد نظر رکھتے ہوئے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے لاک ڈاؤن کی پابندی کریں تاکہ کرونا وائرس پھیلنے سے عوام محفوظ رہ سکیں کیونکہ سرگودھا سمیت ملک بھر کے شہروں میں ایک ایک گھر میں کئی کئی فیملیاں رہائش پذیر ہیں جن میں کرونا وائرس پازیٹیو آنے کی صورت میں مشکلات بڑھ سکتی ہیں ان حالات میں احتیاط ہی کرونا سے بچنے کا واحد ذریعہ ہے۔
U

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow