موثر اقدامات کو بروئے کارلاتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ڈی پی او فیصل گلزار

سرگودھا:پولیس کے جوان ہمیشہ کی طرح عوام کی خدمت کیلئے کوشاں ہیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودھا فیصل گلزار نے ایگریکلچر اور رائے میڈیکل کالج میں قائم قرنطینہ مراکز کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران اور جوانوں کوہدایات جاری کیں کہ حفاظتی اقدامات کو بروئے کارلاتے ہوئے سیکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔اس موقع پر انچارج سیکورٹی انسپکٹر فضل قادر نے سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بریفنگ دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow