رواں مالی سال بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر20سے 21ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع

حکومت کی طرف سے کئے گئے مربوط اقدامات کے نتیجے میں توقع ہے کہ رواں مالی سال میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے بھجوائے گئے ترسیلات زر بیس سے اکیس ارب ڈالر تک پہنچ جائیں گے۔ یو این این نیوز کے مطابق وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے حال ہی میں اعلان کئے گئے اقدامات سے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ کے دوران گزشتہ سال کے 16 ارب ڈالر کے مقابلے میں ترسیلات زر17 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں جس سے چھ اعشاریہ دوفیصد اضافہ ظاہر ہوتا ہے۔حکومت نے سرکاری بینکوں کے ذریعے اپنے ترسیلات زر بھجوانے کیلئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی اور انہیں سہولت فراہم کرنے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow