سرگودہا میں لڑکی کا اغواء پولیس نے مقدمہ درج کرلیا واقع فاروق کالونی میں پیش آیا

سرگودھا شہر میں لاہور سے آئے کار سوار دو بھائی سابق محلہ دار کی 20 سالہ دوشیزہ کو اغواء کر کے فرار ہو گئے پولیس نے مغوعیہ کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔زرائع کے مطابق سرگودھا فاروق کالونی سے نقل مکانی کر کے کینال پارک لاہور منتقل ہوئے دو حقیقی بھائی حسین اور حسن لاہور سے کار پر سرگودھا آئے اور فاروق کالونی میں اپنے سابق محلہ دار علی حسن کی ہمشیرہ 20 سالہ حمنا رضا کو اغواء کر لیا اور کار میں مغوعیہ کو سوار کر کے فرار ہو گئے۔پولیس تھانہ ساجد شہید نے مغوعیہ حمنیٰ رضا کے بھائی علی حسن کی مدعیت میں دونوں ملزمان بھائیوں حسین باجوہ اور حسن باجوہ کے خلاف 365B ت پ مقدمہ درج لیا جس میں مغوعیہ اور ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow