آئی ٹی ٹیچرز کی غیر تدریسی ڈیوٹیاں نہ لگائی جائیں ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے ایجوکیشن اتھارٹیز کو آئی ٹی ٹیچرز کی غیرتدریسی کاموں پر ڈیوٹیاں لگانے سے روک دیا، تفصیلات کے مطابق آئی ٹی اساتذہ کی گندم خریداری مراکز پر ڈیوٹیوں کا معاملہ پر سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے آئی ٹی اساتذہ سے غیر تدریسی ڈیوٹیز پر نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔سیکرٹری سکولز پنجاب نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سی ای اوز کو آئی ٹی ٹیچرز سے غیرتدریسی کام نہ لینے کے حوالے سے باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow