بیوروکریسی کو نکیل ڈالنے کا منصوبہ رپورٹ سید عون شیرازی اسلام آباد سے

بیوروکریسی کو نکیل ڈالنے کا منصوبہ یا بدعنوانی کے خلاف جنگ رپورٹ اسلام آباد سید عون شیرازی سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بددیانت و نا اہل سول سرونٹس سے سرکاری اداروں کو پاک کرنے کا منصوبہ تیار

کرپشن میں ملوث و نالائق افسران کو قبل از وقت ریٹائر کرنے کیلئے رولز جاری

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کے رولز جاری کردیئے،دستاویز

سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، دستاویز

وزیر اعظم نے سول سرونٹس ریٹائرمنٹ رولز 2020 کی منظوری دی

رولز کے تحت سول سرونٹس کو براہِ راست ریٹائر کیا جا سکے گا، دستاویز

اطلاق ان افسروں پر بھی ہو گا جن پر کرپشن کا الزام ثابت ہوا، دستاویز

رولز کا اطلاق نیب یا کسی ادارے سے پلی بارگین کرنے والوں پر بھی ہو گا

رولز کے تحت ریٹائر منٹ کیلئے ریٹائرمنٹ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے

بورڈ گریڈ 20 و بالا براہ راست ریٹائرمنٹ کی سفارشات مجاز اتھارٹی کو بھجوائے گا

سفارشات مجاز اتھارٹی یعنی وزیر اعظم کو بھیجی جائیں گی

وزیراعظم گریڈ22 کے افسر کو ذاتی شنوائی کیلئے نامزد کریں گے

قبل از وقت ریٹائرڈ افسران پنشن و مراعات کے حق دار ہوں گے، دستاویز

متاثرہ افسروں کو اپیل کا حق دیا جا ئے گا، دستاویز

بورڈ کے چیئرمین ایف پی ایس سی کے چیئرمین ہوں گے

بورڈ ممبران میں سیکرٹریز کابینہ، اسٹیبلشمنٹ، خزانہ، قانون ہوں گے

جس وزارت یا ڈویژن کا افسر ہوگا اُس کے سیکرٹری بھی ممبر ہوں گے

بورڈ کے سیکرٹری ایڈیشنل سیکرٹری ٹو ہوں گے، دستاویز

گریڈ 17سے 19 افسران کیلئے الگ بورڈ تشکیل دیا گیا ہے،دستاویز

گریڈ 17 سے 19 بورڈ کے چیئرمین متعلقہ ڈویژن کے ایڈیشنل سیکرٹری ہوں گے

سینئر جوائنٹ سیکر ٹری یا جوائنٹ سیکر ٹری بھی چیئرمین ہو سکتے ہیں، دستاویز

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow