وزیر اعلی کا دورہ سیالکوٹ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی سیالکوٹ آمد: صرف 5 روز میں 203 بستروں پر مشتمل قائم جدید فیلڈ ہسپتال میں کورونا متاثرہ مریضوں کیلئے فراہم کی جانے والی سہولتو ں کا جائزہ لیا۔
وزیراعلیٰ کی مختصر وقت میں فیلڈ ہسپتال قائم کرنے پر انتظامیہ کو شاباش:
▪︎فیلڈ ہسپتال میں خواتین کیلئے علیحدہ آئسولیشن وارڈ قائم کیا گیا ہے۔
▪︎ڈیوٹی سٹاف روم اور مریضوں کے رشتے داروں کیلئے بھی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں۔
▪︎مریضوں کو سکائپ کے ذریعے اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔
▪︎لاہور، راولپنڈی، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں جدید فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ٹائیگرفورس کے اراکین سے ملاقات: وزیراعلیٰ نے ٹائیگر فورس کے اراکین کی حوصلہ افزائی کی۔
▪︎وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ: وزیراعلیٰ نے سینٹر میں مستحق خواتین میں مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔
▪︎وزیراعلیٰ نے خواتین سے سینٹر میں کئے گئے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔

▪︎ڈی جی پی ڈی ایم اے نے احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد کی تقسیم کے بارے میں آگاہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow