پاکستان میں موجود غیر ملکیوں کے ویزے کی مدت 30 مئی تک بڑھا دی گئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔ زرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے باعث دوسری مرتبہ غیر ملکیوں کے ویزے میں توسیع کی ہے۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے پاکستان میں فضائی آپریشن کی بندش میں بھی 15 مئی تک توسیع کی گئی ہے جب کہ اس دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو واپس لانے کے لیے خصوصی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 14 ہزار 800 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 327 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں تاہم 3425 افراد صحت یاب ہونے کے بعد گھروں کو بھی لوٹ گئے ہیں ۔ اس سے قبل وفاقی وزارت داخلہ نے پاکستان میں موجود تمام غیر ملکیوں کے ویزوں کی مدت میں 30 اپریل تک توسیع کردی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ویزے میں توسیع کا فیصلہ کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدِ نظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ ویزے کی توسیع کے بارے میں احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ پاکستان میں موجود غیرملکیوں کے ویزے کی مدت میں 30 جون تک توسیع کردی گئی ہے ۔وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کے پھیلاو کوروکنے کے لیے ویزے کی مدت میں توسیع کی ہے اور اس سے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow