قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری دیں گے: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ

اسلام آباد: مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے سفری اور توانائی لاگت کم ہوگی۔ اس میں مزید کمی کی خوشخبری دیں گے۔ یو این این نیوز کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کورونا وائرس سے پہلے بہتر سمت میں جا رہی تھی۔ ہمارا روپیہ مستحکم ہو چکا تھا ۔لیکن وبا نے ہماری معیشت کی سمت کو دھچکا پہنچایا۔ لاک ڈاؤن کے باعث معاشی سرگرمیوں میں کمی آئی۔ عالمی معیشت سکڑنے سے ہماری برآمدات کم ہوئیں۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی تو معیشت بحران کا شکار تھی۔ ہم نے ملٹری کا بجٹ منجمد کیا جبکہ بزنس کو مراعات دینے پر پیسہ مختص کیا۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ کورونا سے ٹیکس آمدن متاثر ہوگی۔ سالانہ معاشی پیداوار میں رواں مالی سال 1.5 فیصد کمی کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں تاریخی گراوٹ آئی جس کے بعد حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 15، 15 روپے فی لٹر کمی کی۔ پٹرولیم قیمتوں میں مزید کمی کی خوشخبری دیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات سستی ہونے سے سفری اور توانائی لاگت کم ہوگی۔ حکومت مصنوعی مہنگائی کا خاتمہ اور پٹرولیم نرخوں میں کمی کرکے عوام کو مزید ریلیف دے سکتی ہے مشیر خزانہ نے بتایا کہ جون کے پہلے ہفتے میں بجٹ لایا جائیگا۔ آنے والا بجٹ ‘’کورونا بجٹ’’ ہوگا۔ اس بجٹ میں ہر شعبے کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے اقدامات لیے جائینگے۔ معیشت کو دستاویزاتی کرنے میں سختی نہیں کی جائیگی تاکہ کاروبار بھی چلے۔ مستحقین کیلئے حکومتی اقدامات پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے عوام کو فوری ریلیف پہنچایا جائے۔ احساس پروگرام میں مکمل شفافیت ہے، اس سے ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں کو امداد مل رہی ہے۔ اس کے علاوہ کنسٹریکشن انڈسٹری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ عبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ مشکل کے دو اور تین مہینے ہیں۔ ہم چاہتے کے نجی کمپنیاں بھی اپنا کردار ادا کریں۔ حکومت قوانیں ترتیب دے سکتی باقی کام ہمارے بزنس گروپ کا ہے۔ ہمارے بزنس گروپس کو برآمدات پر زور دینا چاہیے تاکہ ڈالر کما سکیں۔ ترقی کرنے کے لئے ہمیں دوسرے ممالک سے ہاتھ ملانا، برآمدات کو بڑھانا ہوگا اور سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے ہونگے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow