پاک فوج نے تین لاکھ پچاس ہزار راشن کے پیکٹ تقسیم کئے

پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم

اسلام آباد: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ پاک فوج کی ملک بھر میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں اور مسلح افواج کے جوان سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی خدمت میں مصروف عمل ہیں۔ یو این این کو آئی ایس پی آر سے موصولہ اعداد و شمار کے مطابق پاک فوج کی جانب سے کورونا متاثرین میں 3لاکھ 50 ہزار امدادی پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ عوام میں تقسیم کیا جانے والا یہ امدادی سامان پاک فوج کی تنخواہوں کے فنڈ سے خریدا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پورا ملک اس وقت عالمی وبا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے۔ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے 327 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 14 ہزار 885 تک پہنچ گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow