کوٹ مومن پولیس کی کاروائی، گرفتار پانچ ملزمان سے چرس، کلاشنکوف سمیت ناجائزاسلحہ برآمد

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ظفر حسین نے سب انسپکٹر احمد یار اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز مقبول حسین اور غلام نقی پر مشتمل ٹیموں کے ہمراہ تھانہ کوٹ مومن کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان عمران سکنہ چک11جنوبی سے چرس1100گرام، عدیل افضل سکنہ چاؤوال سے کلاشنکوف، محمد نواز سکنہ چاؤوال سے رائفل8ایم ایم، سلطان سکنہ معظم آباد سے بندوق12بور اور مدثر علی سکنہ مٹیلہ سے بندوق12بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow