غیر ملکی شہریوں کی بہترین سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے:آئی جی

لاہور : انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ سی پیک سمیت دیگرترقیاتی پراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی شہریوں بالخصوص چینی ماہرین کی بہترین سیکیورٹی پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ یو این این کے مطابق آئی جی پنجاب پولیس شعیب دستگیر نے کہا ہے کہ سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے افسروں و اہلکار ہائی الرٹ ہو کر اپنے فرائض سر انجام دیں، حساس پراجیکٹس پر مامور اہلکاروں کو متعلقہ انچارجز ڈیوٹی کی حساسیت کے متعلق روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ بھی دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow