پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی،800 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں800 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس33158 پر تھا اور شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔ اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس879 پوائنٹس کے اضافے سے34038 کی سطح پر پہنچ چکا تھا۔ یو این این کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز ابتدائی ایک گھنٹے میں 93,920,131 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت5,135,344,376 پاکستانی روپے رہی۔ گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور انڈیکس میں605 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ منگل کو جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 32 ہزار 553 پر تھا تاہم سارا دن تیزی کا رحجان رہا اور 110,974,444 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 6,901,363,034 پاکستانی روپے رہی۔ یو این این کے مطابق رواں کاروباری ہفتے دوسرے روز اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 238 پوائنٹس اضافے کے بعد 32 ہزار 553 کی سطح پر ہوا تھا جبکہ پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا اختتام 491 پوائنٹس کی کمی پر ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow