بھیرہ پولیس کی کاروائی، مویشی چوری کے مقدمہ میں مطلوب دو ملزمان گرفتار، لاکھوں روپے کا مال مسروقہ برآمد

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بھیرہ انسپکٹر فواد حسین شیرازی نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد پرمشتمل ٹیم کے ہمراہ مویشی چوری کے مقدمہ میں مطلوب دوملزمان صوبہ خان ولد نواز اور وارث ولد صوبہ خان سکنائے ضلع چنیوٹ کو گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان نے سال2018میں تھانہ بھیرہ کے علاقہ چک قاضی کے رہائشی صفدر حسین کے ڈیرہ سے دس لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی ٹرک میں لوڈ کرکے فرار ہوگئے تھے جس پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ بھیرہ اور انکی ٹیم نے دن رات محنت اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے چوری شدہ مال مویشی برآمد کرکے بعدازقانونی کاروائی اصل مالک کے حوالے کردیئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow