سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس کی پتنگ فروش کے خلاف کاروائی، گرفتارملزم سے 200سے زائد پتنگیں برآمد

سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرپتنگ فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن طارق عرفان نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر زاہد اقبا ل پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ ابن سینا ہسپتال کے قریب ریڈ کرکے ملزم عابد علی ولد غلام رسول سکنہ گلی نمبر7غنی پارک کو کیمیکل ڈوریں اور پتنگیں فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا ہے۔ گرفتارملزم کے قبضہ سے 200سے زائد پتنگیں برآمدکرکے کائٹ فلائنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow