سرگودھا:لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ144کی خلاف ورزی پر1400سے زائد افراد کے خلاف 765مقدمات جبکہ ٹریفک پولیس نے12309مختلف وہیکلز کو54لاکھ74ہزار850روپے جرمانہ کیا

سرگودھا:تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب لاہور کے احکامات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر کرونا وائرس کے سلسلہ میں کیے گئے لاک ڈاؤن کے دوران دفعہ144کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف مختلف جرائم کے 765مقدمات درج کرکے 1400سے زائد افرادکوحوالات جوڈیشل بھجوایاگیا ہے۔اسی طرح ٹریفک پولیس نے لاک ڈاؤن کے دوران12309مختلف گاڑیوں جن میں 179 بس، 732 ویگن،1882رکشے،72فلائنگ کوچ،1311ٹرک، 268ٹریکٹر ٹرالی،621پک اپ،1331کاریں اور5913شامل موٹرسائیکلوں کو 54لاکھ74ہزار 850روپے کا جرمانہ کیا گیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow