ضلعی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مختلف اھم امور پر فیصلے

ضلع میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 2 ارب77کروڑ تخمینہ کی 212سکیموں پر کام جاری
لاک ڈائون میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی پر 272 ایف آئی آر درج ، ضلع میں کورونا کے مشتبہ تمام 1155مریضوں کی سیکریننگ مکمل 210پازیٹو ‘ 822 کلیئر قرار دے دیئے ، ڈینگی مہم 49 جگہوں سے لاروا ملنے پر 16 ایف آئی آر درج ، ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں افسران کی بریفنگ ۔ایم پی ایز ‘ ڈپٹی کمشنر ‘ ڈی پی او بھی شریک

سرگودہا : ۔ضلع بھر میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختلف محکموں کی 2 ارب 77کروڑ تخمینہ کی 212 مختلف سکیموں پر کام جاری ہے ۔ کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرام فیز ون کی پانچ کروڑ 17لاکھ تخمینہ کی کل 60میں سے51سکیمیں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ فیز ٹو کی پانچ کروڑ تخمینہ کی منظورکردہ 73 سکیموں کے کورونا وائرس کی وجہ سے روک گئے ہیں ۔ وزیر اعظم ترقیاتی پروگرام کے تحت فیز ون کی 83میں سے35سکیمیں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ فیز ٹو کی 111 سکیموں کیلئے بھی فنڈز جاری کئے جارہے ہیں ۔ ان سکیموں میں فیسکو ‘ سوئی گیس ‘ ہائی ویز او رپبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکموں کی ترقیاتی سکیمیں شامل ہیں ۔ اس امر کا انکشاف ممبر قومی اسمبلی چوہدری عامر سلطان چیمہ کی زیر صدارت منعقدہ ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیاگیا ۔ اجلاس میں ایم پی ایز چوہدری فیصل فاروق چیمہ ‘چوہدری منیب سلطان چیمہ ‘چوہدری افتخار حسین گوندل ‘ سردار غلام علی اصغر لاہڑی ‘ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ او رڈی پی او فیصل گلزار سمیت تعمیراتی محکموں ‘ صحت او رتعلیم کے افسران نے شرکت کی ۔ یو این این کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع میں نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کی فیز ون کی تمام چھ سکیمیں مکمل ہو چکی ہیں جبکہ فیز ٹو کی 9سکیموں کیلئے چھ کروڑ 41لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں ۔ اس طرح پنجاب میونسپل سروسز پروگرام کے تحت آٹھ کروڑ 90لاکھ تخمینہ کی 265سکیموں پر کام جاری ہے ۔ یو این این کے مطابق اجلاس میں ڈی پی او سرگودہا فیصل گلزار نے ضلع میں امن وامان کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ لاک ڈا¶ن میں ڈبل سواری کی خلاف ورزی کرنے پر 272ایف آئی آر درج کی گئی ہیں ۔ رمضان المبارک میں حکومت کے وضع کردہ 21نکات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جارہاہے ۔ 21 رمضان المبارک کے حوالے سے سیکورٹی پلان مرتب کر لیاگیاہے ۔ پولیس اس وقت کورونا آئسولیشن سنٹر ‘ گندم خریداری مراکز او رمساجد کی ڈیوٹی پر معمور ہے ۔ اجلاس کو اے ڈی سی آر میثم عباس نے گندم خریداری مہم کے حوالے بریفنگ میں بتایا کہ ضلع میں پندرہ اپریل سے گندم خریداری مہم جاری ہے ۔ 19اپریل سے کاشتکاروں کو باردانہ کا اجراءاو ر27اپریل سے گندم خریداری شروع ہے ۔ دو دنوں میں پانچ ہزار میٹرک ٹن گندم خریدی جاچکی ہے جو مقرر کردہ ٹارگٹ کاچار فیصد ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ایک لاکھ 35ہزار چار سو میٹرک ٹن گندم کی خریدکا ہدف حاصل کرنے کیلئے 13 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اب تک کاشتکاروں کی طرف سے 2247 درخواستیں وصول ہوئیں اور اب تک چھ لاکھ 33ہزار252 باردانہ جاری کیا جاچکاہے ۔ انہوں نے بتایاکہ امسال پانچ لاکھ چار ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کاشت ہوئی او ر31من فی ایکڑ پیداوار متوقع ہے ۔ گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل کو روکنے کیلئے 18چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں اور صرف دو دنوں میں پچا س کلوگرام کی 36ہزار 520بوریاں دیگر صوبوں میں نقل وحمل کرنے پر پکڑ کر خریداری مراکز پر پہنچایاجاچکاہے ۔ یو این این کے مطابق اجلاس میں چیف ایگزیکٹو ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ نے کورونا او رڈینگی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع میں 1155 مشتبہ کیسز تاحال رپورٹ ہوئے تمام کی سکریننگ مکمل ہوچکی ہے جن میںسے 210پازٹیو کیسز رپورٹ ہوئے ۔822 کو کلیئر ہونے پر گھروں میں بھیج دیاگیا ۔43پازیٹو مریض صحت یاب ہو چکے ہیں او راب تک کورونا سے صر ف ایک موت ربنواز نامی مریض کی واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ ضلع میں 494 مشتبہ تبلیغیوںمیںسے 128پازیٹو پائے گئے جبکہ پندرہ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ ضلع میں 239زائرین میں سے 47کنفرم پائے گئے ۔ 102 کو ڈسچارج جبکہ 24صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ دیگر ممالک سے آئے پاکستانی او رمقامی 422افراد میں سے35میں پازیٹو کورونا پایاگیا جن میں سے چار صحت یاب ہو چکے ہیں او رایک موت واقع ہوئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ضلع میں ٹی بی ہسپتال میں 80بیڈز کے انتہائی نگہداشت یونٹ کے علاوہ تین فیلڈ ہسپتال قائم کئے گئے ہیں جن میں رائے میڈیکل کالج میں 120 بیڈز کورونا مریضوں کیلئے مختص ہیں اور 73 مریض زیر علاج ہیں ۔ سرگودہا میڈیکل کالج میں سو بیڈز او رنیازی میڈیکل کالج میں پچاس بیڈز مختص کئے گئے ہیں ضرورت پڑنے پر ان بیڈز کی تعداد کو بڑھایاجاسکے گا ۔ سی او ہیلتھ اتھارٹی نے بتایاکہ ضلع میں طبی عملہ کی کوئی کمی نہیں او رتعدا دکے مقابلے میں کئی گنا زیادہ حفاظتی سامان او رادویات موجود ہیں ۔ اس طرح زرعی کالج میں 228بیڈز کاقرنطینہ بھی فعال ہے ۔ ڈینگی مہم کے حوالے سے بریفنگ میں انہوں نے بتایاکہ محکمہ صحت کی پانچ سو ان ڈور او رآوٹ ڈور ٹیمیں کام کررہی ہیں اور اب تک سات لاکھ گھروں کی سرویلنس کی جاچکی ہے ۔1499 مشتبہ مقامات میں سے49 جگہوں سے ڈینگی لاروا ملا ہے اور ابھی تک 16 ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہیں ۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہاشم رضا نے ٹڈی دل کے حوالے سے بریفنگ میں بتایاکہ ضلع میں 22سرویلنس ٹیمیں کام کر رہی ہیں او رابھی تک کسی جگہ پر کوئی ٹڈی دل نہ پایاگیا ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ کسی بھی ناگہانی صورت میں دو لاکھ ایکڑ رقبہ پر سپرے کی دوائی موجود ہے ۔ اجلاس میں ضلع کی تعمیر وترقی عوام کو کورونا سے محفوظ رکھنے کیلئے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow