رسالہ کالج میں موجود قرنطینہ کئے گئے نوجوانوں میں جھگڑا ایک نوجوان زخمی

سرگودھا : گورنمنٹ زرعی کالج رسالہ روڈ قرنطینہ سنٹر میں موجود زائرین کے درمیان اچانک جھگڑا میں ایک نوجوان زخمی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں گورنمنٹ زرعی کالج رسالہ روڈ کے قرنطینہ سنٹر میں 200 کے لگ بھگ زائرین پابند ہیں جہاں موجود افراد کے اچانک آپس میں جکڑ پڑنے جس کے باعث سنٹر میں بھگدڑ مچ گئی اور منڈی بہاوالدین کا نوجوان تیمور شدید زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع پر تھانہ صدر پولیس نفری نے موقع پر پہنچ کر حالت پر قابو پا لیا اور زخمی کو فوری طبی امداد فراہم کردی گئی۔قرنطینہ کے زائرین کے درمیان لڑائی سے سنٹر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow