آدھا شٹر کھول کر سرگودہا میں کاروباری سرگرمیاں جاری

سرگودھا شہر میں لاک ڈاون اور ڈبل سواری کے خلاف کریک ڈاون میں متعدد دوکانیں سیل،گرفتاریاں،جرمانے اور مقدمات کے باوجود نصف شٹر کھول کر تاجران کاروبار میں متحرک رہے جبکہ بیشتر دوکانداروں نے دوکانیں بند کر کے مختلف مقامات پر ریڑیوں اور پھٹوں کے علاوہ بند شٹر کے باہر دوکانیں سجا لیں لیکن اس کے باوجود لوگوں کی آمدورفت، بازاروں میں ہجوم کنٹرول نہ ہو سکا۔شہر کے باہر آبادیوں مقام حیات، محمدیہ کالونی،اربن ایریا۔استقلال آباد کالونی،سیٹلائٹ ٹاؤن، ٹاہلی چوک،ہاتھی چوک،جناح کالونی،ملڑی فارم روڈ، ڈیری فارم روڈ، اقبال کالونی، اور تحصیلوں میں احتیتاطی تدابیر اختیار کئے بغیر کھلے عام کاروبار میں مصروف اور کورونا وائرس کے پھیلاو کے فروغ کا موجب ہیں۔گزشتہ روز شاہرائیوں پر جگہ جگہ ناکہ بندی کر کے موٹرسائیکل ڈبل سواروں کی پکڑ دھکڑ جاری رہی اور اندرون شہر بازاروں میں ضلع انتطامیہ کے ایکشن پر لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر دوکانیں سیل کر کے تاجروں کی گرفتاریوں اور مقدمات کا سلسلہ جاری رہا اس دوران کئی روز سے نصف شٹر کھول کر کاروبار کے عادی مصروف اور ٹیموں کی آمدورفت پر ان میں چکمہ دینے میں کامیاب رہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow