سرگودہا یونیورسٹی منشیات فروشی ادارے سرگرم ہوگئے

سرگودھا : سرگودھا میں یونیورسٹی اور کالجز میں منشیات فروشی کی روک تھام کے خصوصی ٹاسک پر فیکٹری ایریا کے 2 مخلف مقامات پر چھاپوں میں پولیس نے خاتون سمیت دو ملزمان 5 کلو کے قریب ہیروئن اور چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔زرائع کے مطابق شہر میں یونیورسٹی اور کالجز میں منشیات فروشی کی روک تھام کے لئے ملزمان کے خلاف دیئے گے ٹاسک پر تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے دو مختلف علاقوں میں چھاپے مار منشیات فروش خاتون شازیہ امانت کو ہیروئن اور محمد شان کو چرس فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔اس کاروائی میں ملزمان کے قبضہ سے 3.120کلو گرام ہیروئن اور1.675کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ جس پر گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔پولیس نے انکشاف کیا کہ منشیات فروش یونیورسٹی اور کالجز میں منشیات فروخت کر کے نوجوان نسل کو منشیات کا عادی بنا رہے تھے جبکہ خاتون سمیت دونوں منشیات فروش ملزمان قبل ازیں بھی منشیات فروشی کے متعدد مقدمات میں چالان ہوچکے ہیں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow