ریجنل پولیس آفیسر کی جانب سے اردل رقم کا انعقاد

آر پی او آفس سرگودھا میں اردل روم کا انعقاد, پولیس اہلکاروں کی اپیلوں کی سماعت , احکامات جاری

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا افضال احمد کوثر نے ضلع سرگودھا پولیس کے 34 پولیس اہلکاروں کی38 اپیلوں پر سماعت کی۔اپیلوں کی سماعت کے دوران 21 اپیلوں کے جوابات کو درست قرار دیتے ہوئے ان اپیلوں کو فائل کر دیا گیا جبکہ16 اپیلوں کے جوابات کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ان میں سزاوں کو برقرار رکھا گیا۔ 01 اپیل کی سماعت کرنے کے بعد اس کی سزا میں کمی کے احکامات جاری کیے۔ یو این این کے مطابق آر پی او سرگودھا افضال احمد کوثرنے کہا کہ جس طرح اچھی کارکردگی پر انعامات سے نوازا جاتا ہے اسی طرح فرائض میں غفلت اور کوتاہی برتنے والوں کا احتساب بھی ضروری ہے۔تمام پولیس افسران و اہلکار وں کو جو بھی محکمہ نے ڈیوٹی تفویض کی ہے وہ اپنی اپنی ڈیوٹی انتہائی ایمانداری،محنت اور خصوصی توجہ سے سر انجام دیں۔دوران ڈیوٹی شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔درخواست گزاروں کی مکمل بات تحمل سے سنیں اور ان کے مسائل بروقت میرٹ پر یکسو کریں۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow