پنجاب کے تعلیمی اداروں میں بجلی بلوں میں گھپلوں کا انکشاف

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں میں بجلی کے بلوں کی ادائیگیوں میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے سکولوں سے ادا شدہ بجلی کے بلوں کی تفصیلات مانگ لیں۔پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلیمنٹیشن یونٹ نے بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا نوٹس لے لیا۔ پی ایم آئی یو نے سکولوں سے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کی تفصیلات مانگ لیں۔بجلی کے بلوں کی تفصیلات اگست 2019 سے مارچ 2020 تک فراہم کرنا ہونگی۔ دس ماہ میں ٹوٹل کتنا بل ادا کیا گیا، تفصیل کے ساتھ بتانا ہوگا۔سرگودھا سمیت پنجاب کے تمام سکولوں کو 3 روز میں بجلی کے بلوں کی ٹوٹل رقم کی معلومات فراہم کرنا ہوگی۔واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی میں ہیرا پھیری کرنے والے سکول سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow