وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا مزدور ڈے کے موقع پر پیغام

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا محنت کشوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پرپیغام
لاہور30اپریل : وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محنت کشوں کے حقوق کے عالمی دن کے موقع پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ کورونا وباءکے پیش نظر محنت کشوں کا عالمی دن سادگی اور سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے منا رہے ہیںاور آج وطن عزیز ہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے – وزیر اعلی نے کہا کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیںجو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں-1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیںاور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداءکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔دےن اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دےتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ نئے پاکستان میں محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے۔حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کےلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کر رہی ہے جبکہ ماضی میں محنت کشوں کو وعدوں پر ٹرخایا گیااورسابق ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔ محنت کشوں کے بچوں کےلئے معیاری تعلیمی اداروں ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یکم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔
٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow