نادرا دفاتر 4 مئی سے کھول دیئے جائیں گے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )بائیو میٹرک تصدیق کیلئے نادرا دفاتر کے چکر لگانے والوں کیلئے خوشخبری، نادرا دفاتر کھولنے کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، نادرا دفاتر 4مئی سے کھول دیئے جائیں گے۔حکومت کی جانب سے کورونا وبا کے تناظر میں شروع کئے گئے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم کا عمل جاری ہے، رقم لینے والوں میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کی انگلیوں کے نشان سخت محنت، بڑھاپے  یا  جلدی امراض کے باعث مٹ چکے ہیں،  احساس پروگرام  کے عملے کی جانب سے انہیں نادرا دفاترجانے کی ہدایت کی گئی تھی، سائلین کی بہت بڑی تعداد گزشتہ کئی روز سے امدادی رقم کیلئےانگلیوں کے نشانات کی تصدیق کیلئے نادرا سنٹرز کے چکر لگارہی تھی، نادرا دفاتر کی بندش کے باعث امدادی رقم کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کاعمل بری طرح متاثر ہورہا تھا،محنت کش اور زائد العمر افراد کےانگوٹھوں کےنشانات کی تصدیق اوربیوہ خواتین کوامدادی رقم میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کیلئےنادرا دفاتر کھولنےکا فیصلہ کیا گیاہے۔ذرائع کے مطابق نادرا دفاتر چار مئی بروز پیر سے کھول دیئے جائیں گے،ماسک پہنے بغیرسائلین نادرا دفاترمیں داخل نہیں ہو سکیں گے۔نادرا حکام کا کہنا ہےکہ رجسٹریشن کیلئےانگھوٹوں کےنشانات لینے والی مشین کوہرمرتبہ جراثیم کش محلول سے صاف کیا جائےگا، دفاتر میں جسمانی فاصلہ رکھنے کیلئے بھی مارکنگ کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow