ملک میں کورونا مریضوں کی ہلاکت 346 ہوگئی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے ) ، ملک میں کورونا وائرس سے  اب تک   ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 346 ہوگئی جب کہ نئے کیسز سامنے آنے سے مصدقہ مریضوں کی تعداد 15759 تک جا پہنچی ہے۔اب تک سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں سامنے آئی ہیں جہاں کورونا سے 122 افراد انتقال کر چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 103 اور سندھ میں 100 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ کورونا وائرس کے اس پھیلائو کوروکنے کیلئے ملک بھر میں لاک ڈائون ہے، تعلیمی ادارے، کاروباری مراکز،سرکاری ،غیر سرکاری دفاتر ،کھیلوں کے میدان،سیاحتی مراکز،ائیر سروس ،پبلک ٹرانسپورٹ سبھی بند ہیں۔اس لاک ڈائون نے ملکی معیشت پر برا اثر ڈالا ہے،معاشی نقصان کو پورا کرنے کیلئے حکومت طرح طرح کے منصوبے تشکیل دے رہی ہے ،مشیر خزانہ کہتے ہیں کہ آئندہ بجٹ کورونا بجٹ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow