کورونا لاک ڈاون کے باعث ریلوے مالی مشکلات کا شکار ہونے لگی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاﺅن سے پاکستان ریلوے میں بھی مالی مشکلات بڑھنے لگیں، ٹکٹوںکی بندش کی وجہ سے ریونیو وصولی ٹھپ ہونے سے ریلوے پھاٹکو ں پر تعینات اہلکاروں اورٹریک کی مرمت پر مامور متعلقہ عملے کو ادائیگیوں میں مشکلات پیش آنے لگیں، ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ کئی اضلاع میں صوبائی ڈیپارٹمنٹس سے سابقہ واجبات کی وصولی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں محکمہ ہائی وے سرگودھا کے ذمہ 1کروڑ43لاکھ 54ہزار روپے اور میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن کے ذمہ 1کروڑ 12لاکھ روپے 4 سالوں سے ادا نہیں کئے جا رہے ، اس ضمن میں قبل ازیں متعدد مرتبہ نوٹسز جاری ہو چکے ہیں،کورونا لاک ڈاﺅن کے باعث تمام ریلوے پھاٹک کو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے جنہیں صورتحال کے مطابق کھولنے سے قبل متذکرہ واجبات کی ادائیگی کےلئے حتمی نوٹسز آئندہ چند روز تک جاری کئے جانے کا مکان ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow