طالب والا کے قریب دریائی کٹاوں سے نقصان کو بچانے کیلئے محکمہ انہار نے حفاظتی اقدامات شروع کردیئے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )دریائے چناب میں طالب والا کے مقام پر بڑھتے ہوئے زمینی کٹاﺅ کو روکنے اور آبادی و زرعی زمینوں کو نقصانات سے بچانے کےلئے محکمہ انہار کی طرف سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کےلئے سفارشات پر مبنی رپورٹ ضلعی انتظامیہ کو ارسال کر دی گئی ، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں موجودہ فیزیکل صورتحال کو سنگین قرار دیتے ہوئے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اگر کٹاﺅ اور پانی کے بڑھنے کی رفتار یہی رہی تو انتہائی کم وقت میں پانی ملحقہ آبادی میں جلد پہنچ جائے گا جہاں کے انفراسٹرکچر اور تعلیمی اداروں کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے ، اس ضمن میں تجویز دی گئی ہے کہہ طالب والا کی آباد ی اور دریا ئے چناب کے درمیان واقع دربار کے مقام پر ہنگامی بنیادوں پر سولڈ سٹون کے ذریعے عارضی بنیادوں پر بند بنایا جائے ،صرف یہی ایک حل ہے جو آبادی اور انفراسٹرکچر کو بچا سکتا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow