سرگودہا ،واٹر سپلائی اور ڈسپوزل کی سکیموں میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )مالی بحران کا شکار بلدیاتی اداروں میں واٹر سپلائی سکیموں اور ڈسپوزل ورکس کے مرمتی کاموں میں سنگین نوعیت کی مالی بد عنوانیوں کے انکشاف پرتحقیقات شروع کر دی گئیں،حکومت کو موصول ہونیوالی سورس رپورٹ میں بوگس کاموں اور اس مد میں ہونیوالی ادائیگیوں کے شواہد کے ساتھ ساتھ ذمہ داروں کی بھی نشاندہی کی اور بتایا گیا ہے کہ مختلف مواقع پر ایمرجنسی کی آڑ میں نہ صرف قوائد و ضوابط کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے گھوسٹ کاموں کے مبینہ بل پاس کروائے جاتے ہیں بلکہ من پسند ٹھیکیداروں سے ساز باز کر کے ان کاموں کے کئی کئی گنا اضافی تخمینے لگا کر ماہانہ لاکھوں روپے کا محکمے کو ٹیکہ لگایاجا رہا ہے ،یہ بات بھی سامنے آئی کہ ذمہ دار سیٹوں پر ایسے ملازمین تعینات کئے گئے ہیں جو پہلے ہی مبینہ کرپشن کے کیسز یا انکوائریوں کی زد میں ہیں،اور چیک اینڈ بیلنس کے فقدان کی وجہ سے کوئی پوچھنے والا نہیں، جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی جانب سے اعلی سطح ٹیم نے معاملات کی چھان بین شروع کرتے ہوئے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور دیگر بلدیاتی اداروں سے ان مدات میں حالیہ دو سالوں کا مختص شدہ بجٹ اور استعمال کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow