سرگودہا ریجن کے تین اضلاع میانوالی ،خوشاب ،اور سرگودہا میں ریلوے کا موجودہ انفراسٹرکچر سکیورٹی کے حوالے سے ہائی رسک قرار

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حساس ادارے نے ریجن کے تین اضلاع سرگودھا، خوشاب اور میانوالی میں ریلوے کے موجودہ انفراسٹرکچر کو انتہائی خستہ حال اورسکیورٹی کے حوالے سے ”رسک“ قرار دیا ہے گزشتہ روز وزارت داخلہ پنجاب کو ضلع سرگودھا میں 155کلو میٹر،میانوالی 150کلو میٹر اور خوشاب میں 120کلومیٹر کے ریلوے ٹریکس کے علاوہ سرگودھا کے 19ریلوے اسٹیشنوں، دو جنکشنز،خوشاب کے 13اور میانوالی کے 15ریلوے اسٹیشنوںکی معائنہ رپورٹ بھجوائی گئی جس میں بتایا گیا کہ ریلوے ٹریکس کی حفاظت پر مامور” گینگ مین “سکیورٹی معاملات سے مکمل طور پر نا آشنا ہیں،اسی طرح پٹرولنگ، کمیونیکشن اور دیگر شعبوں میں چیک اینڈ بیلنس کا مکمل فقدان ہے ،رپورٹ میں افرادی قوت بڑھانے،دیگر محکموں سے کوارڈی نیشن ،جدید آلات کی فراہمی سمیت مختلف نوعیت کی تجاویز بھی ارسال کی گئی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow