احساس پیکج کا تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے ذریعے چیکنگ کرانے کا فیصلہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومت نے احساس ایمرجنسی ریلیف پیکج کے تحت مالی امداد کے شروع کئے گئے عمل کی تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن کے ذریعے چیکنگ کا فیصلہ کیا ہے ، اس کا مقصد کورونا کے باعث لاک ڈاﺅن کے حق دار متاثرین تک مالی امداد پہنچانا اور مبینہ بے ضابطگیوں کی روک تھام ہے ، ذرائع کے مطابق اس ضمن میں محکمہ ایجوکیشن کے سینئر افسران اور پرنسپلز کی خدمات حاصل کی گئیں ہیں، جو اپنی مرضی کے ممبران چن کر ٹیمیں تشکیل دینگے جو لاک ڈاﺅن کے اصل متاثرین کی تصدیق، انہیں بروقت مالی امداد کی تقسیم اور جعلسازوں کی چھانٹی کر کے ان کے خلاف ایکشن لینے کی ذمہ دار ہونگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow