محکمہ زراعت سرگودہا نے گندم کی کاشت کا ہدف مقرر کردیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )محکمہ زراعت کی طرف سے گندم کٹائی کے بعد نئی فصلوں کی کاشت شروع ہونے کے پیش نظر گنے کی کاشت کا ہدف بھی مقرر کر دیا، ذرائع کے مطابق سرگودھا ڈویژن میں مجموعی طور پر 2لاکھ 59ہزار510ایکڑ پر گنے کی کاشت کا ہدف مقرر کرتے ہوئے 53لاکھ 96ہزار990ٹن پیدوار کا اندازہ لگایا گیا ہے ، سب سے زیادہ ضلع سرگودھا میں 1لاکھ 57ہزار820ایکڑ پر 33لاکھ 64ہزار620ٹن گنا کاشت کیا جائے گا،اسی طرح خوشاب میں 19ہزار70ایکڑ پر 9ہزار500ٹن، میانوالی میں 7ہزار410 ایکڑ پر 1لاکھ49ہزار 190ٹن اور بھکر میں 75ہزار210ایکڑ پرگنے کی 15لاکھ 74ہزار130ٹن پیدوارمتوقع ہے ،یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ زمین و پانی اور موسمی صورتحال کے تناظر میں ہر علاقے میں فی ایکڑ پیدوار مختلف ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow