غیر معیاری سینٹائزر فروخت کروانے والے ڈرگ انسپکٹر کے خلاف کاروائی شروع

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )سرگودھا میں غیر معیار سینی ٹائزرسستے داموں تیار کر وا کر مہنگے فروخت کروانے پر ڈرگ انسپکٹر کے خلاف محکمانہ کاروائی کے احکامات جاری کر دیئے گئے،ڈویژنل انتظامیہ کے علم میں آیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا شدہ صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈرگ انسپکٹر بھیرہ فہیم ضیاءنے 40روپے میں مقامی سطح پر سینی ٹائزر تیار کروا کر سٹوروں پر ساڑھے 3سو روپے تک فروخت کروا نے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ،اس حوالے سے ہر سٹور کا ایک کوٹہ فکس ہے ،جو سٹور مالک انکار کرے تو اسے ہیلتھ کیئر کمیشن کی آڑ میں کاروائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ،جس پر کمشنر نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کومعاملات کی چھان بین کر کے موصوف کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow