پاکستان میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 400 ہوگئی

کورونا : پاکستان میں مرنے والوں کی تعداد400 سے تجاوز کرگئی

ملک میں عالمی وباء کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 400 سے تجاوز کرگئی۔ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 24 گھنٹوں کے دوران 794 کیسز سامنے آئےجبکہ اس دوران 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اعداد و شمار کے مطابق جان لیوا وائرس کے شکار افراد کی تعداد 17ہزار 611 تک پہنچ چکی اور مرنے والوں کی تعداد 406 ہے جبکہ 4 ہزار351 صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یو این این کو موصولہ کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 7 ہزار 971 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں کئے گئے ٹیسٹوں کی تعداد 1 لاکھ 82 ہزار 131 تک پہنچ چکی ہے۔ یو این این کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 6675، پنجاب 6 ہزار 340، سرحد 2 ہزار 799، بلوچستان 1049، اسلام آباد 343، گلگت بلتستان 339 اور آزاد کشمیر میں 66 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔
م

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow