وزیر اعظم پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کو کورونا صورتحال پر اعتماد میں لیں گے

کورونا کی صورتحال پر وزیراعظم کا ارکان اسمبلی کو اعتماد میں لینےکافیصلہ

کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورت حال پر وزیر اعظم عمران خان نے اراکین اسمبلی کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یو این این ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پیر کو اجلاس طلب کرلیا ہے، وزیر اعظم ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یو این این کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق ارکان اسمبلی وزیراعظم کو اپنے حلقوں میں مسائل سے آگاہ کریں گے، جبکہ اجلاس میں حلقوں میں ہونے والی کورونا کی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ وزیراعظم اجلاس میں اراکین اسمبلی کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم حکومتی اقدامات پر ارکان کو اعتماد میں لیں گے۔ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی ویڈیو لنک کے ذریعےاجلاس میں شریک ہوں گے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow