کورونا کے باعث مساجد میں حکومتی بیس نکات پر عملدرامد کرتے ہوئے جمعہ کے اجتماعات ہوئے

سرگودھا میں 23 مارچ سے جاری لاک ڈاون کے باعث رمضان المبارک کے پہلے جمعہ تمام مساجد میں ایس او پیز کے ساتھ اجتماعات ہوئے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور انتظامیہ کی ہدایات پر 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا جبکہ جمعہ بازار بدستور بند رہا۔زرائع کے مطابق 22 مارچ سے ملک میں جاری لاک ڈاون کے سرگودھا کی مساجد میں جمعہ المبارک کے اجتماعات بند رہے تاہم رمضان المبارک میں مساجد میں عبادات کی اجازت کے ساتھ احتیتاطی تدابیر پر مشتمل 20 نکاتی ایجنڈا بھی طے پایا جس پر ایس او پیز طے کئے گئے گزشتہ روز رمضان المبارک کے پہلے جمعہ تمام مساجد میں ایس او پیز کے تحت جمتہ المبارک کے اجتماعات منعقد ہوئے اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر 20 نکاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا گیا ان اجتماعات میں علماء کرام نے کورونا وائرس سے بچاو کی احتیتاطی تدابیر پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو آگاہ کیا کہ حکومتی احکامات کے 20 نکاتی فارمولہ پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ورنہ مساجد سیل ہوگئیں ۔اس موقع پر ملک و ملت،استحکام،امت مسلمہ کی بقاء اور کورونا وائرس سے نجات کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔تاہم جمعہ بازار کا انعقاد گزشتہ روز بھی نہ ہو سکا اور شہر سمیت گردونواح میں لاک ڈوان،انسداد کورونا آرڈیننس کی کھلے عام خلاف ورزی اور موٹرسائیکل ڈبل سواری کے ساتھ گاڑیوں کی آمدورفت جگہ جگہ سڑکوں،فٹ ہاتھوں پر تجاوزات کی بھر پور کا سلسلہ جوں کا توں جاری رہا۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow