سرگودہا میں محنت کشوں مزدور ڈے منایا

سرگودھا محنت کشوں کے حقوق کا عالمی دن کورونا وباءکے پیش نظر سرگودھا میں بھی محنت کشوں نے سادگی اور سماجی فاصلے برقرار رکھتے ہوئے منایااور کہا گیا کہ آج وطن عزیز ہم سے گھروں میں رہنے کا تقاضا کرتا ہے- اس دن کی مناسبت سے اپنے پیغامات میں کہا گیا کہ محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں-1886 کو شکاگو میں محنت کشوں نے اپنے حقوق کیلئے لازوال قربانیاں دیں اور یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداءکی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے۔علماء کرام نے کہا کہ دین اسلام محنت کش کی عظمت اور فلاح و بہبود کا درس دیتا ہے۔دین اسلام میں محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔اس دن کے حوالہ سے وزیر اعلی عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ نئے پاکستان میں محنت کش کو اس کے حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں۔نیا پاکستان محنت کشوں اور مزدوروں کا پاکستان ہے۔حکومت محنت کشوں کی فلاح وبہبود کےلئے حقیقی معنوں میں اقدامات کر رہی ہے جبکہ ماضی میں محنت کشوں کو وعدوں پر ٹرخایا گیااورسابق ادوار میں مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدامات نہیں کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ محنت کش طبقے کو ان کا جائز مقام دیئے بغیر پائیدار اقتصادی و سماجی ترقی حاصل نہیں کی جا سکتی۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے میں محنت کشوں کا کلیدی کردار ہے۔ صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت انصر مجید نے کہا کہ محنت کشوں کے بچوں کےلئے معیاری تعلیمی اداروں ، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں اور لیبر کالونیوں کا قیام حکومت پنجاب کی مزدور دوست پالیسی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔یکم مئی مزدوروں کے حقوق کو یقینی بنانے کے بارے میں عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow