یوٹیلیٹی سٹور اب رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے

*حکومت پنجاب نے یوٹیلیٹی سٹورز کے اوقات بڑھانے کا حکم دے دیا یوٹیلیٹی اسٹورز رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے*
اس سلسلے میں باقاعدہ مراسلہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔مراسلہ کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا فیصلہ عوامی سہولت کے پیش نظر کیا گیا تاکہ شہری افطار کے بعد بھی خریداری کر سکیں۔مراسلہ میں واضح کیا گیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹورز پر کورونا کنٹرول سماجی فاصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر سرکاری نرخ واضح آویزاں کئے جائیں گے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر گاہکوں کے لیے سینٹائزرز کا استعمال یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow