پاکستان میں موسم کی صورتحال

پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اورکشمیرمیں مزید بارش کا امکان

ملک میں بلوچستان سے داخل ہونے والے نئے بارشی سلسلہ کے سبب سرگودھا سمیت ملک بھر میں بارشوں کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ، یو این این زرائع اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آج پنجاب ، اسلام آباد ،خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے۔موسم کی خبر دینے والوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ، اسلام آباد، بالائی وجنوبی پنجاب، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ رات سرگودھا اور لاہور کےعلاوہ مختلف شہروں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی، جس سے بڑھتی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔تیز بارش اور آندھی کے باعث فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر بیٹھ گیا۔ یو این این کے مطابق فیصل آباد میں بارش کےباعث دو مکانات کی چھتیں گر گئیں، ملبے تلے دب کر6 افراد زخمی ہو گئے۔مانانوانہ نیشنل کالونی میں واقع ایک گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے مکان کی چھت گرگئی اور آگ بھی بھڑک اُٹھی جس سے بہن بھائی زخمی ہوگئے۔چنیوٹ سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خو ب برسے جبکہ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow