پنجاب کے 35 اہلکار کورونا وائرس کا شکار

پنجاب پولیس کے 35 اہلکار کورونا وائرس کا شکار، صورت حال گھمبیر

کورونا وائرس کے حوالے سے لاک ڈاون کے دوران پنجاب پولیس فرنٹ لائن پر فرائض انجام دے رہی ہے، اب پولیس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دن بدن بڑھنے لگی ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے متاثر پولیس اہلکاروں کی تعداد35 ہوگئی ہے، اب تک 70 سے زائد ملازمین کے ٹیسٹ نیگیٹو آئے ہیں۔ یو این این کے مطابق آئی جی پنجاب کے حکم پر ڈی آئی جی ویلفیئر نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے ڈیوٹیاں سرانجام دینے والے اہلکاروں و افسران کے لیے حفاظتی سامان کا استعمال یقینی بنانے کے لیے ڈیمانڈ کا مراسلہ بھجوایا ہے، 4 مئی تک سامان اور فنڈز کی تفصیلات طلب کی ہیں مراسلے میں ہدایت جاری کی گئی ہے کہ تمام اضلاع و یونٹس حفاظتی سامان ویلفیئر فنڈز سے خریدیں، جن اضلاع و یونٹس کے پاس ویلفیئر فنڈز نہیں وہ تمام تفصیلات آئی جی آفس کو بھجوائیں، ان کو آئی جی افس کے ویلفیئر فنڈز سے سامان مہیا کیا جائےگا، جبکہ سامان کی خریداری کے لیے فنڈز بھی جاری کیے جائیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow