گزشتہ روز پاکستان میں 9164 ٹیسٹ کئے گئے ظفر مرزا

گزشتہ روز پاکستان میں 9164 ٹیسٹ کیے گئے، ڈاکٹر ظفر مرزا

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ گزشتہ روز پاکستان میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ ٹیسٹ کیے گئے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ہم نے سب سے زیادہ 9 ہزار 164 ٹیسٹ کیے اور ہم ٹیسٹنگ کی صلاحیت میں مزید اضافے کی توقع کررہے ہیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ کیسز سندھ سے سامنے آئے جہاں گزشتہ روز 622 مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں ریکارڈ 32 اموات ہوئیں۔ یو این این نیوز کے مطابق نے کہا کہ 32 اموات میں سے 31 ہسپتالوں اور ایک گھر میں ہوئی جن میں سے 14 افراد وینٹی لیٹرز پر تھے۔معاون خصوصی نے کہا کہ پاکستان میں شرح اموات ہمارے تخمینے سے بہت کم ہے اور جب ہم دنیا بھر کی صورتحال دیکھیں تو یہ تعداد بہت کم ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کہا کہ ایک طرف جہاں حکومت بیرون ملک سے واپس آنے والے ہر شخص کا ٹیسٹ کرنے کے بین الاقوامی طریقہ کار پر عمل کررہی ہے وہیں کچھ بااثر لوگ اس نظام سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معید یوسف نے حکومت کا طریقہ کار بتایا۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام پاکستانی محٖفوظ طریقے سے جلد از جلد وطن واپس آئیں، ہم نہیں چاہتے کہ وہ واپس آئیں اور اپنے پیاروں کو وائرس سے متاثر کریں اسی لیے ہم کسی کو بھی ٹیسٹنگ سے استثنیٰ نہیں دے سکتے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow