پی آئی اے کی پرواز 7 مئی کو واشنگٹن روانہ ہوگی

پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہوگی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے امریکا کیلئے براہ راست پروازوں کی پلاننگ شروع کر دی ۔ پی آئی اے کی پہلی پرواز7 مئی کو اسلام آباد سے واشنگٹن روانہ ہوگی۔پی آئی اے کا بو ئنگ 777 امریکا کیلئے خالی روانہ ہو گا اور یہ خصوصی پرواز واشنگٹن سے 300 سے زائد پاکستانیوں کولے کر اسلام آباد پہنچے گی۔ یو این این کے مطابق سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک نے پاکستان امریکا کے درمیان پروازیں چلانے کی باضابطہ درخواست دی تھی جس پر امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ نے اجازت نامے کی صورت میں مراسلہ جاری کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow