کورونا کٹس کی کمی میں کوئی صداقت نہیں پنجاب کے چھ اضلاع میں سرپرائز ٹیسٹ کریں گے وزیراعلی پنجاب

کرونا تشخیصی کٹس کی کمی میں کوئی صداقت نہیں، عثمان بزدار

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ٹیسٹنگ کٹس کی کمی نہیں۔ صوبائی حکومت کل سے چھ ہزار یومیہ ٹیسٹ کرنے کی اہل ہو جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کاروباری مراکز کھولنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات ارسال کردی گئی ہیں۔ یو این این کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر میں کل سے یومیہ چھ ہزار ٹیسٹ ہوں گے۔کرونا تشخیصی کٹس کی کمی میں کوئی صداقت نہیں۔ قرنطینہ سینٹر کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے کر تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔سردار عثمان بزدار نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے باعث مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ زیادہ متاثر ہوا ہے۔ اٹھائیس لاکھ خاندانوں میں احساس امداد پیکیج کے ذریعے رقم تقسیم کی جا چکی ہے۔کاروبار کھولنے سے متعلق وفاقی حکومت کو سفارشات پیش کی ہیں۔وزیراعلٰی پنجاب نے کہا کہ رمضان پیکیج کے تحت ضرورت مندوں کو تین ہزار روپے دیئے جائیں گے۔ پنجاب حکومت معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow