جھاوریاں پولیس نے چار ملزمان سے ناجائز اسلحہ اور شراب برآمد کرلی

سرگودھا:تھانہ جھاوریاں پولیس کی کاروائی، گرفتار چارملزمان سے شراب وناجائزاسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ جھاوریاں انسپکٹر محمد خالد نے سب انسپکٹر محمود حشمت اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر سکندر حیات پر مشتمل ٹیم کے ہمراہ تھانہ جھاوریاں کے مختلف علاقوں میں ریڈ کرکے ملزمان نصر حیات ولد احمد خان سکنہ کالرہ سے شراب30لیٹر، محمد ریاض ولد غلام رسول سکنہ بھکی خورد سے شراب25لیٹر، غلام شبیر ولد محمد حیات سکنہ کٹھیالہ شیخاں سے بندوق12بور اور ثناء اللہ ولد باطی خان سکنہ کانڈیوال سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow