تھانہ ساہیوال سرگودہا پولیس کی کاروائیاں

سرگودھا:تھانہ ساہیوال پولیس کی کاروائی، گرفتار دوملزمان سے چرس وپسٹل30بور برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ ساہیوال ذیشان اقبال نے اسسٹنٹ سب انسپکٹر رب نواز پر مشتمل ٹیم کے ساتھ ملکر بدنام زمانہ منشیات فروش محمد یوسف ولد محمد سلطان سکنہ وجھ ساہیوال کو منشیات فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے اس کے قبضہ سے چرس1100گرام جبکہ عمر فاروق ولد رحمت علی سکنہ ساہیوال سے پسٹل30بور برآمد کرلیا گیا ہے۔ گرفتاررملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(ترجمان سرگودھا پولیس)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow