سرگودھا پولیس نے مزید 12 افراد گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا

سرگودھا:پولیس کی ناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی، مزید12گرفتار ملزمان سے اسلحہ برآمد
سرگودھا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کی ہدایت پرنمائش اسلحہ وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ کوٹ مومن پولیس نے غضنفر علی سکنہ مٹیلہ سے بندوق12بور، آصف مختار سکنہ چاووال سے پسٹل30بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے شیر دل سکنہ مردان سے بندوق12بور،تھانہ جھا ل چکیاں پولیس نے شہباز علی سکنہ جھاوریاں سے پسٹل30بور،سہیل شہزاد سکنہ راولپنڈی سے پسٹل30بور،تھانہ صدر بھلوال پولیس نے شہباز سکنہ13شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ پھلروان پولیس نے فیصل شہزاد سکنہ ٹھٹھی نورسے پسٹل30بور،تھانہ شاہ پورسٹی پولیس نے شبیر خان سکنہ لالو خیل سے پسٹل30بور،تھانہ شاہ نکڈر پولیس نے مبین خان سکنہ 158شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ مڈھ رانجھا پولیس نے مناظر سکنہ کالرہ سے پسٹل30بور،تھانہ بھاگٹانوالہ پولیس نے ذیشان احمد سکنہ 77جنوبی سے پسٹل30بوراورتھانہ شاہ پورصدر پولیس نے شاہین عباس سکنہ حسنین شاہ سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتار ملزمان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں مزید تفتیش جاری ہے۔(

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow