گھپلوں کی شکایت پر کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل میں ترقیوں کی تفصیلات طلب کرلی گئیں

سرگودھا (محمد تہور بلال اصغر سے )کانسٹیبل سے ہیڈ کانسٹیبل میں ترقیوں میں مبینہ طور پر گھپلے سامنے آنے لگے ۔ آئی جی آفس نے سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں رواں سال ترقی پانے والوں کا ریکارڈ طلب کر لیا.

تفصیلات کے مطابق  آئی جی آفس کو کانسٹیلان کی جانب سے مبینہ گھپلوں کے بارے میں شکایات موصول ہو رہی تھیں جس میں بتایا جا رہا تھا کہ کلرک مافیا کی وجہ سے ترقیوں من پسند افراد کی کی جاتی ہیں اور میرٹ کو نظر انداز کیا جاتا ہے جس پر آئی جی آفس نے سرگودھا سمیت دیگر اضلاع کے افسران کو مراسلہ جاری کر دیا اور رواں سال میں ہونے والی ترقیوں کی تفصیلات مانگ لی گئیں ہیں جبکہ جن اہلکاروں کی ترقیاں نہیں ہوئیں انکی تفصیلی رپورٹ بھی آئی جی آفس کو بھجوانا ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow