وراڈنز کی متعلقہ اضلاع میں واپسی کیلئے مراسلہ جاری کردیا گیا

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )وارڈنز کی متعلقہ اضلاع میں واپسی کے لیے ایس پی ٹریفک ہیڈ کوارٹرز پنجاب نے تمام سی ٹی اوز کو مراسلہ جاری کردیا۔ زرائع کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق سرگودھا سمیت پنجاب بھر میں اپنے ڈسٹرکٹ میں ٹرانسفر کے خواہشمند ٹریفک اہلکار اب اپنے ڈسٹرکٹ میں جا سکیں گے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان اورگوجرانوالہ میں ڈیوٹی دینے والےوارڈنز اپنے ڈومیسائل ڈسٹرکٹ میں جا سکیں گے،ایس پی ٹریفک ہیڈکوارٹرز پنجاب نے4مئی تک تمام سی ٹی اوز سے خواہشمند وارڈنز کی فہرست طلب کرلی جبکہ سرگودھا سمیت دیگر اضلاع میں پالیسی کےتحت وارڈنز کے تبادلے کیےجائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow