محکمہ خوراک فلور ملوں کے سٹاک کی رپورٹ جمع کروائیں کمشنر سرگودہا کی ھدایت

سرگودہا : کمشنرڈاکٹر فرح مسعود نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو بازاروں ،محکمہ خوراک اور فلور ملوں کے گوداموں کے دوبارہ دورے کرنے کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے سرکاری نرخوں سے زیادہ گندم خرید نے والی فلور ملوں کی انتظامیہ کے تحت ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوںنے فلور ملوں کو سابقہ سٹاک کے مراکز خرید پہنچا کر قانون کے تحت صرف تین دن کا سٹاک خرید نے کی ہدایت کی ہے۔ وہ ڈویژن میں گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ، ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو،اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ہاشم رضا بھی موجود تھے۔ انہوںنے مڈل مین کے خلاف سخت کارروائی کرنے ڈویژن بھر میں گندم کی نقل و حمل کی مانیٹرنگ کیلئے قائم چیک پوسٹوں پر عملہ کی تعداد بڑھانے اور موٹر وے چیک پوسٹوں پر ؛بھی چوبیس گھنٹے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے اے ایف سی کو کاشتکاروں کو ضرورت سے زیادہ گندم گھر رکھنے کی حوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اجلاس کو ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو نے بتایا کہ چاروں اضلاع میںمقرر کردہ ٹارگٹ کا 48فیصد باردانہ کاشتکاروں میں تقسیم کیا جا چکا ہے۔ جبکہ کل کاشت کی 37فیصد کٹائی مکمل ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ موسم گندم کی کٹائی مین بڑی رکاوٹ ہے لیکن تمام انتظامی مشینری مقرر کردہ نرخوں پر ٹارگٹ حاصل کرنے کیلئے متحرک ہے۔ انہوں نےت بتایا کہ زخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے جبکہ دوسرے صوبوں میں پابندی کے باوجود گندم لے جانے کی بھی سختی سے حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow